واشنگٹن (آئی این پی ) سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس مریخ کو رہنے کے قابل بنانے کے طریقے موجود ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مریخ پر انٹارکٹک کائی یا لکین جیسے سخت پودوں کا استعمال کیا جائے جو سیارے کی سخت سطح پر زندہ رہ سکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سائنسدان، ڈاکٹر لیزیک چیکووسکی کا کہنا ہے کہ مریخ کی مٹی میں اگنے والی فصلیں مستقبل کے مریخ کے نوآبادیات کے لیے کام نہیں کریں گی۔