سائنسدانوں کا بلیک ہول کے پوائنٹ آف نو ریٹرن تک رسائی کا دعوی

نیویارک(آئی این پی )سائنسدانوں نے پہلی بار بلیک ہول کے ایونٹ ہورائزن یعنی اس سرحد کے نشانات دریافت کرنے کا دعوی کرلیا۔بین الاقوامی تحقیقی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ اہم پیش رفت 2 بلیک ہولز کے انتہائی شدید تصادم سے پیدا ہونے والی ثقلی لہروں کے تجزیے سے ممکن ہوئی۔