واشنگٹن (آئی این پی )امریکا میں ایک بھارتی نژاد پر بیوی کے قتل کے کیس میں فردِ جرم عائد کردی گئی۔پراسیکیوٹر کے مطابق ورجینیا سے تعلق رکھنے والے نریش بھٹ (جن کو متعدد الزامات کا سامنا ہے) نے اپنی اہلیہ ممتا بھٹ کے لاپتہ ہونے سے قبل انٹرنیٹ پر شریک حیات کے مرنے کے بعد شادی کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟ جیسی عجیب چیزیں سرچ کی تھیں۔نریش پر قتل، لاش کو مسخ کرنے اور لاش چھپانے کے کیس میں فردِ جم عائد کی گئی ہے۔یہ الزامات ممتا کی پراسرار گمشدگی کے بعد کی جانے والی سخت تفتیش کے نتیجے میں سامنے آئے۔