پولیس ادویات کا اثر ختم ہونے کا انتظار کر رہی ہے تاکہ نوید اکرم سے باقاعدہ پوچھ گچھ شروع کی جا سکے: کمشنر لنیون
سڈنی (آئی این پی)آسٹریلیا میں بونڈی بیچ پر حملے کے دوران زخمی ہونے والے حملہ آور پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق حملہ آور پر دہشت گردی سمیت 59 الزامات عائد کیے گئے ہیں، 24 سالہ ملزم نوید اکرم پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی اور والد ساجد اکرم ہلاک ہو گیا تھا۔حملے کے دوران مارا گیا ملزم ساجد اکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدر آباد سے ہے۔بھارتی پولیس کے مطابق ساجد نے آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعد 6 بار بھارت کا دورہ کیا۔واضح رہے کہ بونڈی بیچ پر باپ بیٹے کی فائرنگ سے 15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔دوسری جانب نیو سائو تھ ویلز پولیس کے کمشنر کا کہنا ہے پولیس سڈنی کے بونڈائی پر فائرنگ کرنے والے ملزم سے باضابطہ طور پر پوچھ گچھ کرنے کے لیے ان کو دی گئی دوا کا ختم ہونے کا انتظار کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انصاف کا تقاضہ ہے کہ نوید اکرم کو پتا ہونا چاہیے کہ اصل میں کیا ہو رہا ہے۔