لانگ مارچ میں جس سے لاٹھی برآمد ہوئی اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہ ہوگا :شیخ وقاص اکرم

راولپنڈی (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم اور پی ٹی آئی کسان ونگ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات خالد نواز سدھرائچ نے پارٹی کی صوبائی ، ڈویژنل ، ضلعی ، تحصیل سطح کی باڈیز اور کسان ونگ کی شاخوں کو27 ۔ستمبر کے آزادی مارچ کیلئے مرکزی لیڈرشپ کی ہدایات تحریری طور پرجاری کرتے ہوئے حکومتی زعماء ،متعلقہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قومی و بین الاقوامی میڈیا کو آگاہ کیا ہے کہ آزادی مارچ میں شامل پی ٹی آئی کے کسی کارکن کے پاس کوئی لاٹھی ، غلیل اور کسی قسم کا اسلحہ نہیں ہوگا۔ جس کسی سے ایسی کوئی چیز برآمد ہوگی اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔