حکومت کی جانب سے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کے لئے نیپرا سے درخواست کی گئی تھی ، جس پر نیپرا نے 4 اپریل کو سماعت کی تھی
بیگاس پرچلنے والے 9 پاور پلانٹس اور 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے 2 آئی پی پیز نے ٹیرف میں کمی کیلئے درخواستیں دیدیں
اسلام آباد(آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور ریلیف کی منظوری دے دی گئی۔نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کے لیے نیپرا سے درخواست کی گئی تھی ، جس پر نیپرا نے 4 اپریل کو سماعت کی تھی۔بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا اطلاق اپریل سے جون تک 3 ماہ کے لیے ہوگا۔ سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین بھی اس ریلیف سے مستفید ہوں گے۔دریں اثناء بجلی صارفین پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے حکومتی کاوشیں رنگ لانے لگیں،وفاقی حکومت کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کے بعد مزید 11 آئی پی پیز ٹیرف میں کمی کے لیے رضامند ہو گئے نپرا میں الگ الگ درخواستیں دائر بیگاس پرچلنے والے 9 پاور پلانٹس اور 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے 2 آئی پی پیز نے درخواستیں دائر کیں اتھارٹی سولہ اپریل کو سماعت کرے گی ۔