پاور پلانٹس بجلی ٹیرف میں کمی پر رضامند‘نیپرا میں24اپریل کو سماعت ہوگی

   اسلام آباد(آئی این پی )بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، 4 سرکاری پاور پلانٹس ٹیرف میں کمی پر رضامند ہوگئے ۔ رپورٹ کے  مطابق 4 سرکاری پاور پلانٹس کی جانب سے بجلی ٹیک اینڈ پے کی بنیاد پر دینے کے لیے  رضامندی کا اظہار کیا گیا ہے، اس سلسلے میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے )نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا ) کو باضابطہ درخواست دے دی ہے۔4 پاور پلانٹس کی جانب سے بجلی کے ٹیرف میں کمی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت 24 اپریل کو ہوگی