ایرانی دفاعی کھلاڑی نادر محمدی نے ایک بار پھر اپنی غیر معمولی ایکروبیٹک تھرو اِن تکنیک سے شائقینِ فٹبال کو حیران کردیا۔
29 سالہ نادر محمدی نے روسی کپ کے چوتھے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسپارٹک کوسٹرومہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ریازان کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا۔ کوسٹرومہ نے یہ مقابلہ 0-2 سے جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔میچ کے دوران نادر محمدی کی منفرد فلپ تھرو اِن نے خاصی توجہ حاصل کی۔ ان کے غیر معمولی انداز میں کیے گئے تھرو اِن سے ٹیم کو فیصلہ کن گول بنانے میں مدد ملی۔نادر محمدی کا یہ خاص ہنر رواں سیزن میں تیسری مرتبہ اسسٹ کا سبب بنا ہے، جس کے باعث ان کی غیر روایتی تھرو اِن تکنیک ٹیم کے لیے ایک مؤثر ہتھیار بن چکی ہے۔ان کی خطرناک سیٹ پیس تکنیک نے روسی ڈومیسٹک مقابلوں میں انہیں نمایاں مقام دلا دیا ہے، جبکہ مخالف ٹیموں کے دفاعی کھلاڑی بھی ان کے منفرد تھرو اِن کو روکنے میں مشکلات کا سامنا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔