رونالڈو کی سالانہ کمائی 77 ارب روپے سے تجاوز کر گئی، فوربز کی رپورٹ نے دھوم مچا دی

رونالڈو کی سالانہ کمائی 77 ارب روپے سے تجاوز کر گئی، فوربز کی رپورٹ نے دھوم مچا دی

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے لگاتار تیسری مرتبہ دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اتھلیٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

 فوربز میگزین کی رپورٹ کے مطابق، رونالڈو نے 2025 میں مجموعی طور پر 27.5 کروڑ ڈالر (تقریباً 77 ارب پاکستانی روپے) کمائے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.5 کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔رونالڈو کی کمائی کا بڑا ذریعہ سعودی عرب کے کلب النصر کے ساتھ ان کا معاہدہ ہے، جبکہ ان کی سوشل میڈیا پر 939 ملین فالوورز کی بڑی تعداد کی وجہ سے اسپانسرشپ ڈیلز، جیسے نائیک، کلینک، اور دیگر بڑے برانڈز سے بھی بھاری آمدنی حاصل ہوتی ہے۔

فوربز کی اس فہرست میں دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں امریکہ کے باسکٹ بالر اسٹیفن کری 156 ملین ڈالر، باکسنگ چیمپئن ٹائسن فیوری 146 ملین ڈالر، اور امریکی فٹبالر ڈیک پریسکاٹ 137 ملین ڈالر کے ساتھ شامل ہیں۔ فٹبال کے دیگر بڑے ناموں میں ارجنٹینا کے لیونل میسی 135 ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ پانچویں نمبر پر جبکہ فرانس کے کریم بنزیما آٹھویں نمبر پر ہیں جن کی آمدنی 104 ملین ڈالر ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کرکٹر بابراعظم کی سالانہ آمدنی تقریباً 2 سے 3 ارب روپے ہے، جو عالمی کھلاڑیوں کی آمدنی سے کافی کم ہے۔

یہ فہرست عالمی کھیلوں میں کھلاڑیوں کی کمائی کے بڑھتے ہوئے فرق کو ظاہر کرتی ہے اور کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مالی پوزیشن کو عالمی معیار سے جوڑنے کی ضرورت کی بھی نشاندہی کرتی ہے۔