پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی گائیگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سابق کپتان نے لیگ کے ٹیم ڈنر کے موقع پر اپنی آواز کا جادو جگایا، جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔یونس خان کی گائیکی صلاحیتوں کو بہت سراہا جا رہا ہے، جب کہ سابق فاسٹ بولر عمر گل نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔واضح رہے کہ یہ کرکٹرز حال ہی میں ہوسٹن میں ایک لیگ کے سلسلے میں موجود ہیں اور اس دوران انہوں نے اپنی متعدد صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔