مومنہ کو دیکھتے ہی پہلی نظر میں پیار ہو گیا تھا، ثاقب چدھڑ کا نیا انکشاف

مومنہ کو دیکھتے ہی پہلی نظر میں پیار ہو گیا تھا، ثاقب چدھڑ کا نیا انکشاف

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے ہراسانی کے الزامات کے بعد جاری تنازع کے دوران اداکارہ سے متعلق اپنے ماضی کے جذبات کا انکشاف کردیا۔

صحافی ارشاد بھٹی کو دیے گئے انٹرویو میں ثاقب چدھڑ نے بتایا کہ انہوں نے مومنہ اقبال کو پہلی مرتبہ ایک شادی کی تقریب میں دیکھا تھا اور انہیں پہلی نظر میں ہی پسند کرلیا تھا۔ ان کے مطابق مومنہ کو دیکھنے کے چند ہی منٹ بعد انہوں نے ان سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ثاقب چدھڑ کا کہنا تھا کہ وہ مومنہ اقبال کے ساتھ کسی قسم کے تعلق کے بجائے براہِ راست شادی کے خواہش مند تھے، اسی لیے انہوں نے اداکارہ کو شادی کی پیشکش بھی کی۔لیگی رہنما نے اعتراف کیا کہ اس وقت ان کی پہلے ہی دو شادیاں ہوچکی تھیں اور ان کی دونوں اہلیہ مومنہ اقبال سے شادی کرنے کی خواہش سے واقف تھیں۔ ان کے مطابق مومنہ اقبال بھی ان کی دونوں شادیوں سے آگاہ تھیں۔واضح رہے کہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تنازع جاری ہے۔ اداکارہ نے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسانی سے متعلق مقدمہ درج کرایا تھا، جبکہ ثاقب چدھڑ ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے اداکارہ پر مختلف جوابی الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔