فلپائن میں سیاحتی مقام کورون کے قریب مسافر فیری میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک جبکہ 87 افراد لاپتا ہوگئے۔
فلپائن کوسٹ گارڈ کے مطابق آگ پالوان صوبے کے ساحلی پانیوں میں ایم وی جون ایسٹر نامی فیری میں لگی، جس کے بعد فوری طور پر بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔حکام کے مطابق حادثے کے بعد 42 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا، تاہم درجنوں مسافروں اور عملے کے ارکان کی تلاش تاحال جاری ہے۔کوسٹ گارڈ کیپٹن نومی کیابیاب نے مقامی ریڈیو سے گفتگو میں بتایا کہ فیری پر مسافروں اور عملے سمیت مجموعی طور پر 134 افراد سوار تھے، جن میں سے 87 افراد کے بارے میں تاحال معلومات نہیں مل سکیں۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے لاپتا افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں۔