چنگ ڈاؤ پورٹ پر کارگو شپ میں خوفناک آتشزدگی، 20 افراد ہلاک، 5 لاپتا

چنگ ڈاؤ پورٹ پر کارگو شپ میں خوفناک آتشزدگی، 20 افراد ہلاک، 5 لاپتا

چین کی چنگ ڈاؤ بندرگاہ پر مرمت کے لیے کھڑے کارگو جہاز اوشین میلوڈی میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت جہاز پر 42 افراد سوار تھے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں 20 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے 12 افراد کو بحفاظت جہاز سے نکال لیا، جبکہ 5 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق آگ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 11 بجے لگی، جس پر امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی شروع کی اور تقریباً دوپہر 2 بج کر 30 منٹ تک آگ پر قابو پالیا گیا۔چینی صدر شی جن پنگ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے لاپتا افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ حکام کی جانب سے آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات بھی جاری ہیں۔