کراچی(آئی این پی )حکومت نے 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی باقاعدہ منظوری دیدی۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے گندم کی درآمد کیلئے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کردیا۔ٹی سی پی کے مطابق درآمد کی جانے والی گندم تازہ ترین فصل سے حاصل شدہ ہونی چاہیے، جبکہ عالمی سپلائرز کی جانب سے کم از کم 50 ہزار میٹرک ٹن کی پیشکش ہی قابلِ قبول ہوگی۔ٹی سی پی کے ٹینڈر کے تحت گندم کی ترسیل کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں پر سی ایف آر کی بنیاد پر کی جائے گی۔ گندم کی درآمد کے لئے بولیاں 16 ستمبر تک جمع کرائی جا سکیں گی اور اسی روز بولیاں کھولی جائیں گی۔ٹی سی پی کے مطابق درآمدی گندم کو صوبوں کی طلب اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تقسیم کیا جائے گا