ٹی سی پی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کا ٹینڈر کھول دیا

اسلام آباد(آئی این پی) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر کھول دیا۔ٹی سی پی کو گزشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم ریٹ پر 5 بولیاں موصول ہوئیں جس سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹی سی پی نے چینی کے ایک لاکھ میٹرک ٹن کا ٹینڈر 8 ستمبر کو کھولا جس کے تحت 545 سے لیکر 578.50  ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹی سی پی کو ٹینڈر کے تحت کم سے کم بولی545  ڈالرز فی میٹرک ٹن ملی جو یو اے ای کی کمپنی نے دی۔