ایک لاکھ ٹن میٹرک چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈر جاری

 اسلام آباد(آئی این پی) حکومت نے ایک لاکھ ٹن میٹرک چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈرجاری کردیا اور انٹرنیشنل سپلائرز سے 31جولائی تک بولیاں طلب کرلیں۔ ٹینڈر کے مطابق 25 ہزار ٹن سے کم کی بولی قبول نہیں کی جائے گی۔ٹینڈر دو شپمنٹ ونڈوز کے لئے جاری کیا گیا ہے ، پچاس ہزار میٹرک ٹن چینی پہنچنے کے لئے 21 اگست سے 5 ستمبر تک اور پچاس ہزار میٹرک ٹن کے لئے یکم ستمبر سے 15 ستمبر تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔