اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے ملکی ضروریات پوری کرنے اور گندم کی مارکیٹ کو مستحکم رکھنے کے لیے 10 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے مطابق درآمدی گندم کے ذریعے ملکی ضروریات پوری کی جائیں گی اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھا جائے گا۔وزارت کا کہنا ہے کہ پاسکو کے پاس موجود گندم سے صوبوں کی ضروریات بھی پوری کی جائیں گی تاکہ ملک بھر میں گندم کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا سکے