ذخیرہ شدہ 400 ٹن گندم برآمد، آٹے کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے فلور ملز بھیج دی گئی

ذخیرہ شدہ 400 ٹن گندم برآمد، آٹے کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے فلور ملز بھیج دی گئی

منڈی بہاؤالدین میں بکن اور چوٹ دھیراں کے گوداموں پر چھاپے کے دوران 400 ٹن گندم برآمد کی گئی ہے۔

 اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین چدھڑ کے مطابق برآمد شدہ گندم کے 10 ہزار تھیلے ہیں جن کی مجموعی مالیت تقریباً 3 کروڑ روپے بنتی ہے۔اس گندم کو فلور ملز بھیج دیا گیا ہے تاکہ آٹے کو سرکاری ریٹ پر فروخت کیا جا سکے اور منڈی میں قیمتوں میں استحکام لایا جا سکے۔