پنجاب حکومت نے گندم، روٹی اور آٹے کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پنجاب حکومت نے گندم، روٹی اور آٹے کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر فوڈ ڈائریکٹوریٹ نے گندم اور آٹے کی قیمتوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

گندم کی خریداری قیمت
صوبہ بھر میں گندم کی خریداری کیلئے 3 ہزار روپے فی من قیمت مقرر کر دی گئی۔ترجمان پرائس کنٹرول کے مطابق مارکیٹ میں کاغذی گندم کی خرید و فروخت سے مصنوعی مہنگائی پیدا کی جا رہی تھی، جسے روکنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا۔حکومت کا کہنا ہے کہ سستے داموں خریدی گئی گندم کو ناجائز ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی غرض سے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
آٹے اور روٹی کی قیمتیں
محکمہ خوراک پنجاب نے روٹی اور آٹے کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے:

100 گرام روٹی 14 روپے سے زائد فروخت کرنے پر کارروائی ہوگی۔
10 کلوگرام آٹے کا تھیلا زیادہ سے زیادہ 905 روپے میں دستیاب ہوگا۔
20 کلوگرام آٹے کا تھیلا زیادہ سے زیادہ 1810 روپے میں فروخت ہوگا۔
آٹا تھیلوں پر مکمل لیبلنگ درج کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
محکمہ خوراک کے مطابق متعلقہ ٹیمیں اضلاع میں قیمتوں کی مانیٹرنگ کریں گی تاکہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔