پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت ایک ہفتے کے دوران 400 روپے بڑھ گئی ہے۔
مکس آٹا (20 کلو): 2,600 روپے سے بڑھ کر 3,000 روپے ہو گیا۔
فائن آٹا (20 کلو): 2,700 روپے سے بڑھ کر 3,100 روپے تک پہنچ گیا۔
آٹا ڈیلرز کے مطابق پنجاب سے آٹے کی ترسیل بند ہے، جس کے باعث قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان موجود ہے۔