پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے اثرات کے باعث کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوگیا، جس نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کوئٹہ میں فی کلو آٹا 20 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 سے بڑھ کر 3200 روپے ہوگئی۔اسی طرح 50 کلو آٹے کی بوری بھی 1000 روپے مہنگی ہوکر 8000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔دکانداروں کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث نقل و حمل کے اخراجات بڑھنے سے آٹے کی قیمتوں پر بھی اثر پڑا ہے، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں نے پہلے ہی مشکلات کا شکار عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔