سرکاری ہیلتھ کلینک میں آکسیجن نہ ملنے سے مریض جاں بحق

 نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)مریم نواز ہیلتھ کلینک نارنگ کی انتظامیہ موت بانٹنے لگی ،سانپ کے کاٹنے سے آنے والامریض آکسیجن نہ ملنے سے جاں بحق لواحقین کا شدید احتجاج ہسپتال نااہل ناتجربہ کار انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا عملہ اور علاج معالجے کے آلات بھی پورے نہیں ہیں آکسیجن نہ ملنے سے ہمارا مریض جاں بحق ہوا ورثاء￿  کاہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی احتجاجی مظاہرہ عرفان نذیر کو سانپ نے کاٹ لیاحال ہی میں آ ئوٹ سورس ہونے والے دیہی مرکز صحت نارنگ لایا گیا جہاں اتائیوں کی غفلت اور لاپرواہی سے وہ دم توڑ گیا ،مریم نواز ہیلتھ کلینک میں آکسیجن بھی دستیاب نہیں ہے ورثاء  نیاحتجاج کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کوئی سہولت موجود نہیں ہے ،سانپ کے کاٹنے پر عرفان کو ہسپتال لے کر آئے مکمل علاج نہیں کیاگیانہ ہی آکسیجن دی گئی ہے جس سے اس کی موت ہوگئی۔ہم وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ممبر قومی اسمبلی رانا احمد عتیق انور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری حسان ریاض سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کانوٹس لیاجائے۔