مانسہرہ پولیس نے نوری ٹاپ پر پھنسے 8 افراد کو ریسکیو کر لیا، آکسیجن کی کمی سے ایک جاں بحق

      مانسہرہ(آئی این پی ) پولیس نے سیاحتی مقام نوری ٹاپ پر پھنسے 8 افراد کو ریسکیو کر لیا، تاہم آکسیجن کی کمی سے ایک جاں بحق ہو گیا  ۔تفصیل کے مطابق مانسہرہ پولیس نے نوری ٹاپ پر کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے برف پوش علاقے میں پھنسے آٹھ افراد کو بہ حفاظت نکال لیا  ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے مطابق بدقسمتی سے ان میں سے ایک شخص گل زادہ آکسیجن کی کمی کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ جب کہ دیگر تمام افراد کو ناران پہنچا کر انھیں آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا