گزشتہ روز مزید 3 مریض جاں بحق ہوئے، ایک کا تعلق کراچی جبکہ 2 کا حیدرآباد سے ہے،
کراچی(آئی این پی ) صوبہ سندھ میں ڈینگی سے مزید 3 مریض جاں بحق ہوگئے ڈی جی ہیلتھ سندھ کی جانب سے ڈینگی سے متعلق یومیہ رپورٹ جاری کی گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق سندھ میں ڈینگی کے مزید 113 مریض سرکاری اسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں، محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں نجی اسپتالوں میں 57 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ترجمان نے کہا کہ کراچی میں ڈینگی کے 44 مریض سرکاری اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، حیدرآباد میں 35 اور سندھ کے دیگر اضلاع سے 34 کیسز رپورٹ ہوئے محکمہ صحت کے ترجمان نے مزید بتایا کہ سندھ بھر میں اس وقت 241 ڈینگی کے مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ڈی جی ہیلتھ کے مطابق ڈینگی سے گزشتہ روز مزید 3 مریض جاں بحق ہوئے، ایک کا تعلق کراچی جبکہ 2 کا حیدرآباد سے ہے، 5229 نمونوں کی ٹیسٹنگ کی گئی، 774 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔