جعلی کاسمیٹکس مصنوعات کی بھرمار، جلدی امراض میں اضافہ

ساہیوال ( خصوصی رپورٹ) شہر اور گردونواح میں جعلی کاسمیٹکس مصنوعات کی بھرمار دیکھنے میں آئی ہے۔ مارکیٹ میں مناسب چیکنگ نہ ہونے اور جلد از جلد رزلٹ کے نام پر ان جعلی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔شہری حلقوں نے حکام سے فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کیمیکل سے بنی کریموں اور دیگر مصنوعات کے استعمال سے شہریوں، خصوصاً خواتین، میں جلد کے امراض میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔