ٹک ٹاکر ثناء یوسف کا قاتل بھی ٹک ٹاکر، ملزم گرفتار

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کا قاتل بھی ٹک ٹاکر، ملزم گرفتار

اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عمر حیات عرف کاکا، جو خود بھی ٹک ٹاکر ہے، کو جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پکڑا گیا۔ثناء یوسف کے قتل کا مقدمہ ان کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ سنمبل میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق حملہ آور نے پیر کی شام تقریباً 5 بجے گھر میں داخل ہو کر ثناء یوسف پر فائرنگ کی، جس سے ان کے سینے میں دو گولیاں لگیں۔ زخمی حالت میں ثناء یوسف کو اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے اور جاں بحق ہو گئیں۔والدہ نے کہا ہے کہ وہ ملزم کو شناخت کر سکتی ہیں۔ واقعہ جی 13 ون اسلام آباد میں پیش آیا تھا۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔