ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کی، تاہم وکیلِ صفائی کی جانب سے آج بھی گواہان پر جرح نہیں کی گئی۔سرکاری وکیل سردار قدیر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے وکیل کی جانب سے جرح سے گریز کرتے ہوئے کیس کو بلاوجہ طول دیا جا رہا ہے۔اس پر وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ آئندہ سماعت پر گواہان پر جرح مکمل کر لیں گے۔عدالت نے ملزم کے وکیل کو 11 نومبر کو گواہوں پر جرح کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔