کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں دکان میں کرنٹ لگنے سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
واقعہ نجی بینک کے قریب پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے احمد ولد عبدالقادر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔چھیپا ایمبولینس کے ذریعے لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان چھیپا کے مطابق ورثا نے موت کی تصدیق کے بعد پولیس کارروائی کرانے سے انکار کرتے ہوئے لاش اپنے ہمراہ لے لی۔