نارتھ ناظم آباد: شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک، خاتون ساتھی گرفتار

نارتھ ناظم آباد: شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک، خاتون ساتھی گرفتار

نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب منگل کی صبح ایک شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی خاتون ملزمہ پولیس نے موقع پر گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق، معید خان نامی شہری پھل خریدنے کے لیے رکا تو موٹر سائیکل پر سوار مرد اور خاتون نے اسلحے کے زور پر نقدی، موبائل فون اور بیگ چھیننے کی کوشش کی۔ شہری نے لائسنس یافتہ اسلحہ سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مرد ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا۔ خاتون ملزمہ شمع زوجہ ابراہیم فرار ہونے کی کوشش کر رہی تھی، تاہم پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی، موبائل فون، منشیات (آئس) اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمہ نے بعض وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، اور سی سی ٹی وی فوٹیجز سے دیگر ممکنہ واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔ملزمان نیو کراچی گودھرا کے رہائشی اور آئس کے نشے کے عادی تھے، اور منشیات کی ضرورت پورا کرنے کے لیے وارداتیں کرتے تھے۔