پنجاب میں سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولیات پہنچانے میں شدید تاخیر، محکمہ صحت کی تیاری ناکافی

پنجاب میں سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولیات پہنچانے میں شدید تاخیر، محکمہ صحت کی تیاری ناکافی

پنجاب: حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں نے صوبے میں محکمہ صحت کی تمام تیاریاں ناکافی ثابت کر دیں، متاثرہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان کھل کر سامنے آ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پانی صاف کرنے کی گولیاں، مچھر دانیاں اور سپرے پمپس خریدنے کے اقدامات تو شروع کر دیے گئے ہیں، لیکن ان کی فراہمی متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں ایک سے ڈیڑھ ماہ یا اس سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔محکمہ صحت نے 22 ستمبر تک خریداری کے لیے ٹینڈرز طلب کر لیے ہیں، جس کے تحت:

لاکھوں متاثرین کے لیے صرف 50 ہزار مچھر دانیاں خریدی جائیں گی۔
پینے کے پانی کو صاف کرنے کے لیے 30 لاکھ کلورین ٹیبلٹس فراہم کی جائیں گی۔
سیلابی علاقوں میں مچھر مار مہم کے لیے 1150 پمپس خریدے جائیں گے۔
متاثرین سیلاب اس سامان کے لیے طویل انتظار پر مجبور ہیں، اور محکمہ صحت کی افسر شاہی کی لاپرواہی کے باعث ابتدائی امدادی اقدامات میں تاخیر سامنے آئی ہے۔یہ صورتحال واضح کرتی ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے نظام میں سنجیدہ خامیاں موجود ہیں، جس سے متاثرہ عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔