کٹھمنڈو: نیپالی نژاد بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے نیپال میں مظاہرین کے خلاف جاری پرتشدد کارروائی پر سخت ردعمل دیا ہے۔
اداکارہ کا بیان
منیشا نے سوشل میڈیا پر نیپالی زبان میں ایک پیغام شیئر کیا۔انہوں نے ساتھ ہی خون آلود جوتے کی تصویر بھی پوسٹ کی۔اپنے پیغام میں لکھا:"آج نیپال کے لیے ایک سیاہ دن ہے جب گولیوں کے ذریعے عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی۔ بدعنوانی کے خلاف عوام کے غصے اور انصاف کے مطالبے کا جواب گولیوں سے دیا گیا۔"
پس منظر
یہ ردعمل نیپال میں "جنریشن زی" کے مظاہروں پر حکومتی کریک ڈاؤن کے بعد سامنے آیا۔مظاہرین بدعنوانی اور وزیراعظم کے پی شرما اولی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متنازع پابندی کے خلاف سڑکوں پر نکلے۔
جانی نقصان
جھڑپوں اور کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اب تک 21 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔