66 سالہ بھارتی اداکارہ نینا گپتا نے حاملہ ہونے کی افواہوں پر مزاحیہ انداز میں ردعمل دیا

66 سالہ بھارتی اداکارہ نینا گپتا نے حاملہ ہونے کی افواہوں پر مزاحیہ انداز میں ردعمل دیا

بھارتی اداکارہ نینا گپتا نے 66 سال کی عمر میں اپنے حاملہ ہونے کی افواہوں پر مزاحیہ انداز میں وضاحت دی اور سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی۔

یہ واقعہ وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی حیدرآباد میں ہونے والی شادی کی استقبالیہ تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں نینا گپتا کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ کچھ صارفین نے قیاس آرائی شروع کر دی کہ اداکارہ شاید حاملہ ہیں۔نینا گپتا نے ان افواہوں پر ہنستے ہوئے کہا:"میں حاملہ نہیں ہوں، کوئی ’بدھائی‘ نہیں ہے، ساڑھی کا کپڑا موٹا تھا جس کی وجہ سے میں بھاری دکھائی دے رہی تھی۔"اداکارہ نے مزید کہا کہ اس عمر میں حاملہ ہونے کی افواہیں سن کر انہیں حیرت بھی ہوئی اور خوشی بھی۔ ان کے بقول، یہ قیاس آرائیاں ظاہر کرتی ہیں کہ معاشرہ بدل رہا ہے۔

یاد رہے کہ نینا گپتا کی ذاتی زندگی پہلے بھی خبروں میں رہی ہے۔ انہوں نے 1989 میں بیٹی مسابا گپتا کو جنم دیا، اور اپنی یادداشتوں میں لکھا کہ وہ سنگل پیرنٹ بننے کے خطرات کے باوجود بچے کو دنیا میں لانے کا فیصلہ کرنے والی پہلی خواتین میں سے تھیں۔نینا گپتا نے اپنی زندگی کے مشکل دور کا بھی ذکر کیا، جب ان کی ایک منگنی شادی سے پہلے اچانک ختم ہو گئی تھی، جس سے وہ شدید دل برداشتہ اور پریشان ہو گئیں۔