پنجاب: بغیر لائسنس تھیٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پنجاب: بغیر لائسنس تھیٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پنجاب آرٹس کونسل اور ڈسٹرکٹ کمشنر نے تھیٹرز سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

 شہر کے متعدد تھیٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بغیر لائسنس کے تھیٹرز کو ڈرامہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔ کمال تھیٹرز، پنجابی اور لیاقت تھیٹرز کو ڈرامہ کی نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔چند روز میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن متوقع ہے۔ شہر میں تھیٹرز کی تعداد 10 سے زائد ہو گئی ہے، تاہم صرف لائسنس یافتہ تھیٹرز پر ہی ڈرامہ کی نمائش کی اجازت دی جائے گی۔ کئی تھیٹرز بغیر لائسنس کے چل رہے ہیں۔ تھیٹرز کے خلاف کارروائی کے لیے اعلیٰ حکومتی افسران کو اطلاع دے دی گئی ہے۔