بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالا نے کینسر کو انتہائی خوفناک اور تنہائی کا احساس قرار دیتے ہوئے اس کی شدت کو بیان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، منیشا کوئرالا کو 2012 میں اوورین کینسر کے اسٹیج 4 کی تشخیص ہوئی تھی، جس کا علاج انہوں نے امریکہ سے کروایا۔ اس دوران ان کی سرجری اور کیموتھراپی بھی ہوئی، اور اپریل 2013 میں ان کا آخری کیموتھراپی سیشن ہوا، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں کینسر فری قرار دیا۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں، منیشا نے ماضی کے یادوں کو یاد کرتے ہوئے کینسر کے دوران اپنے تجربات بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ جب انہیں یہ خبر ملی، تو وہ رات سب سے زیادہ تنہائی اور خوفناک تھی، اور انہیں محسوس ہوا کہ وہ مرنے والی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت انہیں تنہائی کا بہت احساس ہوا اور انہوں نے محسوس کیا کہ ایک مریض کیسا محسوس کرتا ہے، یہ بہت ہولناک اور خوفناک وقت تھا جسے کوئی بھی سمجھ نہیں سکتا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اس دوران اپنی صحت کا مناسب خیال نہیں رکھا، اور اگر دوبارہ زندگی کا موقع ملا تو اپنی صحت کو ترجیح دیں گی۔