ویب ڈیسک: اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کی حدود میں واقع رمشا کالونی میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں 60 سالہ کرام پال، ان کا 20 سالہ بیٹا شبیل اور 22 سالہ بیٹی نیہا شامل ہیں۔ نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ابتدائی طور پر یہ قتل ذاتی دشمنی یا گھریلو تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔