اسلام آباد اور اطراف میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

اسلام آباد اور اطراف میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

اسلام آباد اور اس کے اطراف میں آج دوپہر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز کشمیر کا شمال مغربی حصہ اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے جھٹکے ہنزہ میں بھی محسوس کیے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔