ثاقب ٹاؤن: فرنیچر کی دکان میں اچانک آگ، علاقے میں خوف و ہراس

ثاقب ٹاؤن: فرنیچر کی دکان میں اچانک آگ، علاقے میں خوف و ہراس

ثاقب ٹاؤن بیدیاں روڈ میں واقع ایک فرنیچر کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق، اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور ریسکیو فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ فرنیچر کے گودام میں لگی ہے اور اس پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔