پنجاب اسمبلی :خاتون رکن اسمبلی نے حراسگی کی درخواست سپیکر کو جمع کرادی

لاہور( خصوصی رپورٹ)پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون رکن اسمبلی نے ورک پلیس حراسگی کی درخواست سپیکر پنجاب اسمبلی کو جمع کرادی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے ورک پلیس حراسگی کی درخواست جمع کرائی۔راحیلہ خادم حسین نے اپوزیشن کے معطل 26 ارکان میں سے چار اپوزیشن ارکان اسمبلی کی ریکارڈنگ بھی سپیکر کو ارسال کی۔ ذرائع کے مطابق درخواست  میں موقف اپنایا گیا کہ اپوزیشن ارکان اسمبلی نے انتہائی غیر پارلیمانی زبان استعمال کی۔اپوزیشن کی خاتون رکن اسمبلی بھی گالیاں دینے میں پیش پیش رہیں۔اپوزیشن ارکان اسمبلی نے رولز آف پروسیجرز 223 کی پاسداری نہیں کی۔ درخواست کامتن رہا کہ اپوزیشن ارکان اسمبلی نے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔