خاتون نے ساتھیوں سے ملکر دکاندار مار ڈالا

 فائرنگ کار سے اترنے والے شخص نے کی ، گاڑی میں 4افراد موجود تھے،خاتون اندر موجود رہی ، پولیس مقدمہ درج 
لاہور(کرائم رپورٹر)ہڈیارہ کے علاقے میں کاسمیٹکس کی دکان پرکار سوار خاتون نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر فائرنگ کر کے دکاندار کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے ، پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔ہڈیارہ کے علاقے میں منہالہ بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 37سالہ دکاندارخالد مجید کو قتل کر دیا۔سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مطابق فائرنگ کار سے اترنے والے شخص نے کی جبکہ گاڑی میں خاتون سمیت 4افراد موجود تھی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کار کے اندر موجود رہی جبکہ شلوار قمیض میں ملبوس شخص نے اتر کر گولیاں چلائیں۔ نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔