اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس قیادت کے خلاف فضائی حملے کیے

اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس قیادت کے خلاف فضائی حملے کیے

اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملے کیے ہیں۔

 ابتدائی اطلاعات میں صرف دھماکوں کی آوازیں سننے کی خبریں موصول ہوئیں، تاہم اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے تصدیق کی ہے کہ دوحہ میں یہ دھماکے حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے فضائی حملوں کا نتیجہ ہیں۔آئی ڈی ایف اور شن بیٹ نے اسرائیلی میڈیا میں جاری بیان میں بتایا کہ فضائی حملے میں حماس کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا، جن پر دعویٰ کیا گیا کہ وہ برسوں تک دہشت گرد سرگرمیوں کی قیادت کرتے رہے اور 7 اکتوبر کے قتل عام اور اسرائیل کے خلاف جنگ شروع کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی فوج کے بیان میں قطر کا براہِ راست ذکر نہیں کیا گیا، لیکن دوحہ میں دھماکوں کی اطلاعات کے بعد یہ واضح ہوا کہ حملے کا ہدف حماس کی اعلیٰ قیادت تھی، جو اس شہر میں مقیم ہے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ حملے میں شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے کے لیے درست گولہ بارود اور دیگر انٹیلی جنس کے اقدامات کیے گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دوحہ میں شام کے وقت متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، اور یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے پہلے کیے گئے اعلان کے مطابق حماس کی قیادت پر نشانہ بنانے کے سلسلے میں انجام دیا گیا۔ تفصیلات اب بھی سامنے آ رہی ہیں اور صورتحال بدلتی ہوئی ہے۔