آسٹریلیا (نیٹ نیوز) بارش اور ڑالہ باری نے شادی کی تقریب کو تہس نہس کردیا۔ آسٹریلوی شہر سڈنی میں حال ہی میں شدید بارش اور ڑالہ باری ہوئی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔تاہم سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں شادی میں شریک مہمانوں کو ہاتھ میں کرسیاں اٹھائے دیکھا گیا۔شادی کی رسومات خوشی خوشی جاری تھیں کہ شدید بارش کی وجہ سے شادی کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں۔شدید بارش کی وجہ سے تقریب میں شریک مہمان ہاتھوں میں کرسیاں اٹھا کر بارش کے پانی کو شادی ہال میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق بارش اور ڑالہ باری کے دوران انہیں ریسکیو کیلئے متعدد کالز موصول ہوئیں، ڑالہ باری سے گھر کی کھڑکیوں اور دروازوں کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔