مختلف شہروں میں بارش‘ژالہ باری اور گرد آلوطوفان کا امکان

  اسلام آباد (آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے عوام کو محتاط رہنے کی وارننگ دیتے ہوئے شدید موسمی صورتحال کی پیشگوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات بے موسم کی تازہ صورتحال بتاتے ہوئے مزید ژالہ باری، گردآلود طوفان اور بارش کا امکان ظاہر کردیا۔جہلم، گجرات، گوجرانوالہ ، منڈی بہائوالدین، سیالکوٹ، نارووال ، سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال ،  پاکپتن، بہاولنگر اور گرد و نواح میں بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد میں گزشتہ روز ژالہ باری اور بارش کے بعد   موسم گرم اور خشک ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے بعد بادل آنے کا امکان ہے