کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی بارش اور ژالہ باری

 کراچی(آئی ا ین پی )مغربی ہوائوں کے باعث کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی جس سے موسم سرد ہوگیا‘نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے ) نے موسم کا الرٹ جاری کر دیا   جس کے مطابق نئی مغربی لہر پورے پاکستان میں بارش،برف باری اورسموگ کا سبب بنے گی۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے  نئی مغربی لہرآ ئندہ24گھنٹوں سے ملک کے مغربی حصوں پراثراندازہوگی جس کے نتیجے میں ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی،گرج چمک کے ساتھ بارش اوربرفباری کا امکان ہے