4سالہ بچہ نہر میں گر کر ڈوبنے سے جاں بحق

پاکپتن (خصوصی رپورٹ)عارفوالا میں 4سالہ بچہ گھر کے سامنے گزرتی نہر میں گر کر ڈوب گیا۔ ذرائع کے مطابق تحصیل عارف والا جوگی ہانس ہوتہ روڈ پر گھر کے سامنے گزرنے والی راجباہ میں گرکر ڈوب جانے سے ایان جاں بحق ہوا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچے کو بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو کیا گیا اور تقریباً 10 منٹ تک سی پی آر دی گئی، تاہم بچہ جانبر نہ ہو سکا۔ بعد ازاں بچے کی میت والدین کے حوالے کر دی گئی۔