آتشزدگی ،4سالہ بچہ ہلاک

 آگ جھونپڑیوں میں لگی،کمسن زردان کی لاش بر آمد،نوجوان زخمی ،لاکھوں روپے کا سامان جل کر تباہ ہو گیا 
دریاخان(خصوصی رپورٹ )خانہ بدوشوں کی جھونپڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،4 سالہ بچہ زندہ جل گیا ،اس کی کوئلہ بنی لاش بر آمد کر لی گئی ، تفصیلات کے مطابق دْلے والا روڈ سول کورٹ کے قریب خانہ بدوشوں نے سرکنڈوں سے جھونپڑیاں بنا رکھی تھیں جن میں اچانک نامعلوم وجوہات پر آگ بھڑک اٹھی، دس سے زائد جھونپڑ یاں آگ کی لپیٹ میں آ گئیں ،ایک جھونپڑی میں سویا ہوا 4سالہ بچہ زردان جھلس کر جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک نوجوان زخمی ہو گیا ، لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان بھی تباہ ہو گیا ، فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا۔