اسلام آباد میں امن و امان کی بحالی کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اسلام آباد پولیس نے امن و اما ن کی فضائکو بر قرار رکھنے کیلئے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کاانعقاد کیا، مارچ میں زونل ایس پیز اور اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں نے حصہ لیا، ڈی آئی جی علی وسیم نے کہا کہ فلیگ مارچ کا بنیا د ی مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آ باد میں سکیورٹی کو مزید مو ثر بنا نا ،امن و اما ن کی صورتحا ل کو برقرار رکھنا اور کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہے تا کہ کو ئی شر پسند عنا صر اپنے مذمو م مقاصدمیں کا میا ب نہ ہو سکے،انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں سکیورٹی اقدامات کو مزید موثر اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو بڑھا دیا گیا ہے، شہر میں کپیٹل پٹرول کے دستے گشت پر مامور ہیں، کالے شیشے ،غیر نمونہ و بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے خلاف بھی کریک ڈائون جاری ہے، انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کی کہ وہ اپنے علاقوں میں رہیں اورسکیورٹی ڈیوٹیز پر تعینات پولیس افسران کو بریف کرتے رہیں۔