سیاحت کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے :سردار یاسر الیاس

اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس خان نے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)  و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دارالحکومت اسلام آباد کو عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنانے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام آباد اپنی قدرتی خوبصورتی، پرامن ماحول اور جغرافیائی اہمیت کی بدولت دنیا کے بہترین سیاحتی مراکز میں شامل ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔