اصولوں پر سمجھوتہ نہیں، خیبر پختونخواہ میں حکومت ختم ہوچکی ، وہاں ڈپٹی کمشنر بات نہیں مان رہا
لاہور(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کوئی ایسا معاہدہ نہیں کرے گی جو بے اصولی پر مبنی ہو، عوام کا خون ان کے لیے مقدم ہے اور وہ کسی ایسے لائحہ عمل کا حصہ نہیں بنیں گے جس کے نتیجے میں بے گناہوں کا خون بہے یا لوگوں کو بے گھر ہونا پڑے۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ہر مصیبت جھیلنے کے لیے تیار ہے، لیکن اصولوں سے دستبردار نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وہ جماعت کے جنرل سیکرٹری ہیں اور ان پر بہت سی ذمہ داریاں ہیں، جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے مقدمات کو بھی دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پنجاب سے بڑی تعداد میں قافلے لانگ مارچ میں شرکت کریں گے اور وہ صوبے میں کارکنوں کو متحرک کر رہے ہیں