لانگ مارچ میں 1500گاڑیاں اور 5 سے 6 ہزار افراد شریک

 پشاور (خصوصی رپورٹ)پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ابھی تک خیبر پختونخوا کی حدود سے باہر نہیں نکلا، جس کے باعث حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کسی معاہدے کے ذریعے احتجاج ختم ہونے کا امکان برقرار ہے۔پولیس کے ایک انٹیلی جنس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے گڑھ خیبر پختونخوا میں مارچ کے قافلے میں تقریباً 1500 گاڑیاں اور 5 سے 6 ہزار افراد سفر کر رہے تھے۔