خاتون کو چھیڑنے کے الزام میں پولیس نے عاقب کو گرفتار کر کے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا:ورثا
مظاہرین نے ختم نبوت چوک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا ، ڈی پی او کا نوٹس ، ایس پی کو میرٹ پر انکوائری کا حکم
چنیوٹ (خصوصی رپورٹ )چنیوٹ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ لواحقین نے لاش ختم نبوت چوک میں رکھ کر پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا اور سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔تھانہ سٹی کے علاقے بھٹو کالونی کا رہائشی 22 سالہ عاقب مبینہ طور پر پولیس حراست میں تشدد کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ ورثا کے مطابق خاتون کو چھیڑنے کے الزام میں پولیس نے عاقب کو گرفتار کر کے مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے اس کی حالت بگڑ گئی۔ اسے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ڈی پی او چنیوٹ عبدا?احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن نوید مرتضیٰ کو میرٹ پر انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث کسی بھی اہلکار کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔